حماس کے رہنماؤں کی سید حسن نصر اللہ سے اہم ملاقات، علاقے میں نئی تبدیلیوں کے آثار
میڈیا ذرائع نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک اعلی وفد کی حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات کی اطلاع دی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک اعلی وفد نے غزہ پٹی میں تحریک حماس کے نائب سربراہ اور عرب اور اسلامی ممالک سے رابطے کے ذمہ دار خلیل الحیہ کی سربراہی میں حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات کی۔
اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں حماس کے سینئر رکن اسامہ حمدان بھی شریک تھے۔
اس ملاقات میں 7 اکتوبر طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز کے بعد کے حالات، تمام مزاحمتی اقدامات اور پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں مزاحمتی محاذوں خاص طور پر غزہ پٹی کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں خدا کی مدد سے وعدہ شدہ فتح کے حصول کے لیے پائمردی، استحکام اور پوری طاقت سے ڈٹ جانے پر تاکید کی گئی۔
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے کے عمل کی نگرانی کرنے والے اہم ثالثوں میں سے ایک کے طور پر قطر کا کہنا ہے کہ 4 دن کی قابل توسیع انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔