ایرانی وزیر خارجہ کی لبنان میں کئی اہم عہدیداروں سے ملاقات، شہید سید حسن نصراللہ کے مزار پر بھی دی حاضری
ایرانی وزيرخارجہ نے اپنے لبنانی ہم منصب سے ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
سحرنیوز/ایران: تفصیلات کے مطابق، وزیر خارجہ عباس عراقچی نے لبنان کے وزیر اقتصاد عامر البساط سے بیروت میں ملاقات کے دوران اقتصادیات اور تجارت کے بارے میں بھی تفصیل سے گفتگو کی ہے۔ سید عباس عراقچی نے اپنے دورہ لبنان میں حزب اللہ کے سربراہ شہید سید حسن نصراللہ کے مزار پر بھی حاضری دی۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزيرخارجہ اپنے دورہ لبنان میں اہلسنت مفتی اعظم یوسف رجی سے ملاقات کریں گے۔ لبنان کے وزيراقتصاد سے ملاقات بھی ایرانی وزيرخارجہ کے دورہ لبنان کے پروگرام میں شامل ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کے وزيرخارجہ سید عباس عراقچی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ لبنان کے دورے پر ہیں ۔ ایرانی وزیرخارجہ نے لبنان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صحافیوں کی جانب سے امریکہ اور صیہونی حکومت کی دھمکیوں کے بارے میں پوچھےگئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن جنگ کے لیے تیار ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایک بار ایران پر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے اور جب بھی وہ اس تجربے کو دہرائیں گے، انہیں وہی نتیجہ ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم مذاکرات کے لیے بھی تیار ہیں لیکن مذاکرات باہمی مفادات اور احترام پر مبنی ہونا چاہئے۔