Jan ۰۹, ۲۰۲۶ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ لبنان میں، لبنانی صدر سے ملاقات

ایران کے وزيرخارجہ سید عباس عراقچی نے لبنان کے صدر سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزير خارجہ نے اپنے دورہ لبنان کے موقع پر آج بیروت میں لبنان کے صدر جوزف عون سے ملاقات و گفتگو کرکے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی ۔

ایرانی وزیرخارجہ نے اس سے قبل اپنے لبنانی ہم منصب سمیت اس ملک کے دیگر اعلی حکام سے ملاقات کی تھی -

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے لبنان کے وزیر اقتصاد عامر البساط سے بیروت میں ملاقات کے دوران اقتصاد اور تجارت کے بارے میں بھی تفصیل سے گفتگو کی ہے۔

سید عباس عراقچی نے اپنے دورہ لبنان میں حزب اللہ کے سربراہ شہید سید حسن نصراللہ کے مزار پر بھی حاضری دی۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

سید عباس عراقچی نے شہید سید حسن نصراللہ کے مزار اقدس پر اپنے خطاب ميں کہا کہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کی طرف سے، راہ حق و حقیقت اور مقاومت کے سبھی مجاہدین اور ان سبھی لوگوں پر درود و سلام بھیجتا ہوں جنھوں نے اپنے خون سے اس راہ مقدس کی آبیاری کی اور فتح و کامرانی کا راستہ کھولا۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ لبنان کی ارضی سالمیت، ملی وحدت اور خودمختاری کی حمایت کی ہے اور یہ حمایت آئندہ بھی جاری رہے گی۔

ٹیگس