جنگ بندی کے بعد غرب اردن میں دسیوں فلسطینی گرفتار
Nov ۲۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran
غزہ میں عارضی جنگ بندی کے آغاز سے اب تک غرب اردن میں دسیوں فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی قیدیوں کے کلب کے انفارمیشن آفیسر امانی سراحنہ نے بتایا کہ غاصب حکومت نے جنگ بندی کے چار دن کے دوران مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں 260 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔ امانی سراحنہ نے کہا کہ غاصب صیہونیوں کی یہ کارروائی فلسطینی شہروں اور دیہاتوں پر حملہ کرنے اور فلسطینیوں کی املاک اور اثاثوں کو تباہ کرنے کے دائرے میں کی گئی ہے۔ فلسطینی قیدیوں کے کلب کے انفارمیشن آفیسر نے کہا کہ 7 اکتوبر کو طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز کے بعد سے صیہونی حکومت نے مغربی کنارے میں 3260 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔ امانی سراحنہ نے مزید کہا کہ حراست میں لیے گئے افراد سے صہیونی انٹیلی جنس ایجنسی کےافسران تفتیش کرتے ہیں۔