Dec ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۲:۲۱ Asia/Tehran
  • غزہ میں جنگ بندی کے بغیر قیدیوں کے تبادلے پر کوئی بات نہیں ہوگی: حماس

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رکن نے کہا ہےکہ غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے ختم ہوئے بغیر ، صیہونی اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کےبارے میں کوئی بات نہیں ہوگی-

سحرنیوز/ عالم اسلام: پیر کی شام کو صیہونی حکومت کے چینل تیرہ اور بعض دیگر چینلوں نے بھی کہا تھا کہ قیدیوں کےتبادلے کے سلسلے میں سمجھوتے کے لئے نئےاقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں- تاہم حماس کے سینئر رکن اسامہ حمدان نے منگل کی صبح کو کہا کہ موجود ہ پروپگنڈوں کے ذریعے اسرائیلی فریق کا مقصد اندرونی دباؤ کو کم کرنا ہے-

اس سے قبل بھی فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے دفترکے رکن نے قیدیوں کے تبادلے سے متعلق مذاکرات کے بارے میں صیہونی میڈیا کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ قیدیوں کے مذاکرات کے تعلق سے کوئی بھی بات، جنگ بندی کے بعد ہی ہوگی -یہ ایسی حالت میں ہےکہ جارح صیہونی حکومت نے پیر کے روز، مغربی جنین میں واقع یعبد علاقےمیں اور غرب اردن کے شہر البیرہ کے ایک علاقے میں، اسرائیلی قید سے آزاد ہونے والے قیدیوں کے گھروں پر دھاوا بول دیا-

ٹیگس