Dec ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۹ Asia/Tehran
  • غرب اردن کے مختلف علاقوں پر صیہونی جارحیت، متعدد شہید اور زخمی

غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے غزہ پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غرب اردن کے مختلف علاقوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوجی جارحیت میں مزید کئی فلسطینی شہید و زخمی ہوئے جبکہ متعدد دیگر کو صیہونی فوجیوں نے حراست میں لے لیا۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جنین کے سرکاری اسپتال کا بھی محاصرہ کیا اور گاڑیوں کی رفت و آمد روک دی۔جنین میں کئي دھماکوں کی بھی آوازیں سنی گئیں۔

دوسری جانب جنین میں فلسطین کی تحریک استقامت کے گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ اس علاقے میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان گھمسان کی جنگ ہو رہی ہے اور فلسطینی مجاہدین نے السیلہ الحارثیہ میں کئی صیہونی فوجی گاڑیوں کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بھی بنایا ہے۔

ٹیگس