غزہ کی زمینی جنگ میں صیہونی فوجیوں کو بھاری جانی نقصان
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i428895-غزہ_کی_زمینی_جنگ_میں_صیہونی_فوجیوں_کو_بھاری_جانی_نقصان
صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں استقامت کے ساتھ صیہونی فوجیوں کی جھڑپ میں پانچ فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہيں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۴, ۲۰۲۳ ۰۵:۲۴ Asia/Tehran
  • غزہ کی زمینی جنگ میں صیہونی فوجیوں کو بھاری جانی نقصان

صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں استقامت کے ساتھ صیہونی فوجیوں کی جھڑپ میں پانچ فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہيں۔

سحرنیوز/دنیا: صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان ہاکاری نے اعتراف کیا کہ غزہ میں زمینی جنگ میں ہلاک ہونے والے اس کے فوجیوں کی تعداد ایک سو چوالیس تک پہنچ چکی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق طوفان الاقصی آپریشن کے بعد سے اب تک ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد چارسو ستتر ہوگئی ہے جن میں سے ایک سو چوالیس صرف غزہ پر زمینی حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔ درایں اثنا صیہونی حکومت کی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں فلسطینی استقامتی فورسز کے ساتھ جھڑپوں ميں اس کے بیالیس فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ فلسطینی استقامتی گروہوں نے سات اکتوبر کوغاصب صیہونی حکومت کے خلاف طوفان الاقصی آپریشن انجام دیا جس کے بعد صیہونی حکومت نے اپنی اس ذلت آمیز شکست کا انتقام لینے کے لئے غزہ پٹی کی تمام گذرگاہوں کو بند اور اس پورے علاقے پر وحشیانہ بمباری شروع کردی جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔