Dec ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
  • فلسطینی مجاہدوں کی زبردست کارروائی، 42 اسرائیلی فوجی زخمی

فلسطین کے مختلف علاقوں میں استقامتی محاذ کے مجاہدین قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں سے نبرد آزما ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی حکومت کی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں فلسطینی استقامتی فورسز کے ساتھ جھڑپوں ميں اس کے بیالیس فوجی زخمی ہوئے ہیں ۔

صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے اس سے قبل کہا تھا کہ کہ غزہ پٹی میں استقامت کے ساتھ صیہونی فوجیوں کی جھڑپ میں پانچ فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہيں۔

فلسطین کے مختلف علاقوں میں استقامتی محاذ کے مجاہدین قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں سے نبرد آزما ہیں۔

فلسطینی استقامتی گروہوں نے سات اکتوبر کو غاصب صیہونی حکومت کے خلاف طوفان الاقصی آپریشن شروع کیا جس کے بعد صیہونی حکومت نے اپنی اس ذلت آمیز شکست کا انتقام لینے کے لئے غزہ پٹی کی تمام گذرگاہوں کو بند اور اس پورے علاقے پر وحشیانہ بمباری شروع کردی جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔

ٹیگس