القسام بریگيڈ کا گھات لگاکر حملہ ، دس صیہونی ہلاک
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ القسام بریگيڈ نے غزہ میں گھات لگا کر دس صیہونی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا-
سحرنیوز/ عالم اسلام: القسام بریگيڈ کے ایک ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کے اس گروہ نے التفاح محلے میں گھات لگاکر ایک اسرائیلی بکتر بند گاڑی کو تباہ کردیا اور دس اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیااس سے قبل بھی قسام بریگيڈ نے اعلان کیا تھا کہ صیہونی فوج کے پیدل دستے اور ان کی فوجی گاڑیوں کو البریج کیمپ میں نشانہ بنایا ہے جس میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئےصیہونی حکومت نے بھی اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران اکیس صیہونی فوجی، غزہ میں مزاحمتی فورسیز کے ہاتھوں زخمی ہوئے ہيں- اس جارح فوج نے یہ بھی کہا ہےکہ غزہ پر زمینی حملے کے آغاز سے اب تک نوسو چھتیس صیہونی فوجی زخمی ہوئےہيں -
صیہونیوں کے مقابلے میں مزاحمت کو ملنے والی پے در پے کامیابیوں کےبعد دنیا کے مختلف ملکوں میں فلسطین کے حامیوں نے فلسطینیوں سے اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے اور صیہونی حکومت کے جرائم فوری روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے-اسی سلسلے میں بحرین کے الدراز علاقے میں سیکڑوں افراد نے غزہ کے عوام کے دفاع میں نماز جمعہ کےبعد سڑکوں پر مظاہرہ کیا- مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسےبینرز اور پلے کارڈ تھے جن پر قدس کی غاصب حکومت کی مذمت اور فلسطینی عوام کی حمایت میں نعرے درج تھے