Dec ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
  • غزہ کے شہر خان یونس پر جارح صیہونی حکومت کی بمباری

صیہونی حکومت نے غزہ پر اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج سنیچر کی صبح بھی شہر خان یونس پر شدید بمباری کی .

سحرنیوز/ عالم اسلام: میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کی شہر خان یونس پر بمباری میں کئی عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہيں- صیہونی میڈیا نےغزہ پٹی کے الزواید علاقے پر بھی صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی شدید بمباری کی خبر دی ہے-

صیہونی فوجیوں نے آج صبح شہر الخلیل، بیت لحم اور مغربی نابلس کے قوصین دیہات کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا- جارح صیہونی فوجیوں نے قوصین دیہات پر اپنے حملوں میں دو فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا۔

غاصب صیہونی حکومت کی فوج طوفان الاقصیٰ آپریشن کو پچاسی دن گزرنے کے باوجود غزہ کے عوام کے خلاف اپنے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ شام کے مقبوضہ جولان میں بھی خطرے کا الارم بج اٹھا۔ یہ شام کے وہ علاقے ہيں جو بدستور صیہونی حکومت کے قبضے میں ہيں۔

ٹیگس