Jan ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
  • شام، دہشت گردوں کا بڑا ڈرون حملہ ناکام

شام کی وزارت دفاع نے حلب اور ادلب کے مضافات میں سات ڈرونز کو انٹر سپٹ اور تباہ کرنے کی اطلاع دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، شام کی وزارت دفاع نے آج بروز بدھ اعلان کیا ہے کہ اس نے ادلب اور حلب کے مضافات میں دہشت گرد گروہوں کے 7 ڈرونز کو انٹرسپٹ کر مار گرایا ہے۔

شام کی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی مسلح افواج کے یونٹس نے سات ڈرونز کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی جو دہشت گرد گروہوں کی طرف سے شام کے حلب اور ادلب کے مضافات میں فوجی ٹھکانوں اور محفوظ شہری علاقوں پر حملے کے لیے بھیجے گئے تھے۔

 

ٹیگس