خالد مشعل: خود مختار فلسطینی مملکت کی تشکیل پر زور
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i429708-خالد_مشعل_خود_مختار_فلسطینی_مملکت_کی_تشکیل_پر_زور
فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے ایک اہم رہنما نے کہا ہے کہ ملت فلسطین غاصبانہ قبضے کے خاتمے اور خودمختاری و بیت المقدس کی مرکزیت میں ایک خودمختار ملک کی تشکیل چاہتی ہے۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Jan ۱۸, ۲۰۲۴ ۰۷:۱۸ Asia/Tehran
  • خالد مشعل: خود مختار فلسطینی مملکت کی تشکیل پر زور

فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے ایک اہم رہنما نے کہا ہے کہ ملت فلسطین غاصبانہ قبضے کے خاتمے اور خودمختاری و بیت المقدس کی مرکزیت میں ایک خودمختار ملک کی تشکیل چاہتی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: تحریک حماس کے ایک اہم رہنما خالد مشعل نے کہا کہ سات اکتوبر کی جنگ کے بعد سے اکثر فلسطینیوں کے اندر بحر سے نہر تک اور شمال سے جنوب تک ایک خودمختار ملک کی تشکیل کی امید زندہ ہوگئی ہے۔ خالد مشعل نے کہا کہ اس بات پر فلسطینیوں کا اتفاق ہے کہ ہم بحر سے نہر تک اور راس الناقورہ سے ام رشراش یا خلیج عقبہ تک اپنے جائز حق کے حصول سے پیچھے نہ ہٹیں اور زمانہ قدیم سے ہی یہ فلسطینیوں کا حق رہا ہے جس پر غاصب صیہونی حکومت نے انیس سو اڑتالیس سے قبضہ کر رکھا ہے۔