Jan ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
  • اربیل میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ

خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ عراق کے شہر اربیل میں امریکہ کے زیر قبضہ فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، شمالی عراق کے اربیل علاقے میں واقع حریر بیس پر جو کہ امریکی قبضے کا ہیڈ کوارٹر ہے، آج ایک بار پھر حملہ کیا گیا۔

عراق کی اسلامی مزاحمت نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطین کے مزاحمتی عوام کی حمایت اور غاصبوں کے مسلسل جرائم کے جواب میں اربیل ہوائی اڈے کے قریب غاصب امریکی فوجیوں کے اڈے کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے اور اس کی کھلی حمایت کرنے کی وجہ سے ہم نے ڈرون سے فوجی اڈے کو نشانہ بنایا۔

ٹیگس