القسام کے جیالوں کے ہاتھوں اسرائیلی جاسوس ڈرون کا شکار
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i430310-القسام_کے_جیالوں_کے_ہاتھوں_اسرائیلی_جاسوس_ڈرون_کا_شکار
تحریک حماس کے فوجی بازو "عزالدین القسام" بریگیڈ نے غاصب اسرائیلی حکومت کے ایک اور جاسوس ڈرون کا شکار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Feb ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۰ Asia/Tehran
  • القسام کے جیالوں کے ہاتھوں اسرائیلی جاسوس ڈرون کا شکار

تحریک حماس کے فوجی بازو "عزالدین القسام" بریگیڈ نے غاصب اسرائیلی حکومت کے ایک اور جاسوس ڈرون کا شکار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: شہاب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو "عزالدین القسام" بریگیڈ کے جیالوں نے غاصب صیہونی حکومت کے جاسوس ڈرون "اسکائی لارک" کو اس وقت اپنے کنٹرول میں لے لیا جب وہ غزہ  کے جنوب میں واقع خان یونس شہر کے مغرب میں جاسوسی کے مشن پر تھا۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز (7 اکتوبر) سے لے کر اب تک کئی اسرائیلی ڈرون طیاروں کو اپنے کنٹرول میں لیا ہے۔

ادھر فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے فوجی بازو سرایا القدس بریگیڈ نے غزہ میں واقع المغازی کیمپ کے مشرق میں صیہونی فوجیوں کے اجتماع اور ان کے فوجی ساز و سامان پر تابڑ توڑ مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔

سرایا القدس نے چند گھنٹے پہلے اعلان کیا کہ اس نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کی فرنٹ لائن پر صہیونی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔