صیہونیوں کو غزہ میں اپنے بدترین جرائم کے باوجود شکست کا سامنا ہوگا: الحوثی
یمن کی حکومت نے کہا ہے کہ غزہ پر جاری صیہونی جرائم اپنی انتہا پر پہنچنے کے باوجود شکست و ناکامی سے دوچارہوں گے-
سحرنیوز/ عالم اسلام: ہمارے نامہ نگارکی رپورٹ کےمطاق یمن کی حکومت کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے علاقائی تبدیلیوں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں صیہونیوں کے ہاتھوں جرائم اور نسل کشی کے واقعات اپنی انتہا کو پہنچ چکے ہیں اور یہ جرائم فلسطینی عوام کے قتل عام کے لیے صیہونی حکومت کی مجرمانہ کاروائیوں کا سب سے بڑا ثبوت ہیں۔
یمن کی حکومت نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جہاز رانی کی حفاظت کے بارے میں امریکہ اور برطانیہ کے دعوے محض جھوٹ اورفریب ہیں کہا کہ یمن کی فوج غزہ میں جنگ کے بند ہونے اور محاصرے کے ختم ہونے تک دشمن کے خلاف سمندری کاروائیاں جاری رکھے گی اور بحیرۂ احمر میں ہونے والی کاروائیوں کے اصل ذمہ دار اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ ہیں۔
سید عبدالملک بدرالدین نے کہا کہ غزہ میں مزاحمت اور ایثار و قربانی ، تاریخ کا ایک روشن باب ہے جو ایک روشن مستقبل اور صیہونی حکومت کی ناگزیر تباہی کی نوید ہے۔