غزہ پر فتح تک حملے جاری رہیں گے، اسرائیلی وزیراعظم کی گیدڑبھبکی
Feb ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھرغزہ پرمکمل فتح تک فوجی حملے جاری رکھے جانے پر تاکید کی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی حکومت کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر غزہ پرمکمل فتح تک فوجی حملہ جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہ جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ رفح، "حماس کا آخری گڑھ" ہے، تمام قیدیوں کو حماس کے چنگل سے آزاد کرانے پر تاکید کی ہے۔
صیہونی حکومت کے توسط سے غزہ کے جنوب میں، دس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کی آخری پناہ گاہ رفح پر زمینی حملوں کو وسعت دینے کی دھمکی دینے کے بعد، اس حملے کو روکنے اور جنگ بندی کے قیام کے لیے بین الاقومی دباؤ بڑھ گیا ہے۔