شام: دہشت گرد امریکی فوج کے اڈے پرڈرون حملہ، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i430822-شام_دہشت_گرد_امریکی_فوج_کے_اڈے_پرڈرون_حملہ_دھماکے_کی_آواز_دور_دور_تک_سنی_گئی
مشرقی شام میں دہشت گرد امریکی فوج کے غیر قانونی اڈے پر ایک بار پھر ڈرون حملہ ہوا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۲:۳۲ Asia/Tehran
  • شام: دہشت گرد امریکی فوج کے اڈے پرڈرون حملہ، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی

مشرقی شام میں دہشت گرد امریکی فوج کے غیر قانونی اڈے پر ایک بار پھر ڈرون حملہ ہوا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ دیرالزور میں کونیکو گیس فیلڈ میں جارح اور دہشت گرد امریکی فوجی اڈے پر ہوا ۔ حملے کے نتیجے میں دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، ابھی تک ممکنہ نقصان کے بارے میں رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

اس سے پہلے بدھ کی شام صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق پر ہوائی حملہ کیا تھا۔

عربی اسکائی نیوز چینل نے اس بارے میں رپورٹ دی ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔

روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنیک کا بھی کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے مقبوضہ شبعا کے علاقے سے دمشق کے مضافاتی علاقوں پر حملے کئے ہیں، جبکہ شام کے دفاعی سسٹم نے ان حملوں کا مقابلہ کیا اور کئی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔