صیہونی فوج پر حزب اللہ لبنان کا میزائل حملہ
Mar ۰۴, ۲۰۲۴ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
حزب اللہ لبنان نے آج صبح ایک بار پھر صیہونی فوج کو میزائلی حملے کا نشانہ بنایا ہے-
سحرنیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے جوانوں نے وادی قطمون علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کو میزائلی حملے کا نشانہ بنایا ہے اور یہ میزائل ٹھیک اپنے ہدف پر لگے ہيں-
حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی دشمن کے فوجیوں کو المالکیہ فوجی اڈے کے اطراف میں بھی مارٹر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے اور یہ حملہ بھی سیدھے اپنے ہدف پرلگا ہے- حزب اللہ لبنان کے بیان میں آیا ہے کہ یہ حملے غزہ پٹی میں ملت فلسطین اور اس کی دلیرانہ استقامت کی حمایت میں کئے گئے ہيں-