Mar ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
  • ایران اور الجزائر کے سربراہان مملکت کی مشترکہ پریس کانفرنس

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ جو کچھ آج غزہ میں ہو رہا ہے وہ نسل کشی اور جنگی جرائم کا ایک ایسا سلسلہ ہے جو صیہونی غاصبوں کی پچھتر سالہ تاریخ سے جڑا ہوا ہے-

سحرنیوز/ ایران: ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے الجزائر کے صدر کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ جو کچھ آج غزہ میں ہو رہا ہے وہ نسل کشی اور جنگی جرائم کا ایک ایسا سلسلہ ہے جو صیہونی غاصبوں کی پچھتر سالہ تاریخ سے جڑا ہوا ہے۔ 

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے الجزائر کے صدر کے ہمراہ اس پریس کانفرنس میں فلسطینی عوام منجملہ مرد و خواتین کی قابل قدر استقامت کو سراہتے ہوئے صیہونی مجرموں کے لئے امریکہ کی ہمہ جہتی منجملہ سیاسی، مالی، فوجی، اسلحہ جاتی اور تشہیراتی حمایت کو انسانیت کی پیشانی پر کلنگ کا ٹیکہ قرار دیا اور انسانی حقوق کی دعویدار تنظیموں کی لاتعلقی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس وقت غاصب صیہونی حکومت کے حامی امریکہ اور مغربی ممالک کے ہاتھ غزہ کے نہتھے، مظلوم اور بے گناہ عام شہریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

صدر مملکت نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہمیں یقین ہے کہ فلسطینی عوام کو فتح اور غاصب صیہونی حکومت اور اس کے مغربی حامیوں کو شکست ہو گی، بین الاقوامی عدالت انصاف میں غاصب صیہونی حکومت کی مذمت اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے الجزائر کے صدر کے مواقف کی قدردانی کی۔

ٹیگس