Mar ۰۵, ۲۰۲۴ ۰۷:۴۴ Asia/Tehran
  • غزہ میں شدید غذائی قلت سے بچوں کو موت کا خطرہ لاحق: ٹیڈروس ادہانوم

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں بچوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے جس کے سبب وہ موت کے خطرے سے دوچار ہیں-

سحرنیوز/ عالم اسلام: القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق ٹیڈروس ادہانوم نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر لکھاہے کہ شمالی غزہ میں العودہ اور کمال عدوان اسپتالوں میں اس ادارے کے عہدیداروں کے دوروں میں یہ مشاہدہ کیا گيا ہےکہ اس وقت وہاں بچوں کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے اور وہ موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ان اسپتالوں کے دورے کے نتائج انتہائی خوفناک اور عبرتناک ہیں اور یہ مشاہدہ کیا گيا کہ خوراک کی کمی کے باعث ان دو اسپتالوں میں دس بچوں کی موت ہوچکی ہے اور ان دونوں اسپتالوں میں غذائی قلت بہت زیادہ ہے اور ان کی عمارتیں اور تنصیبات بھی اسرائیلی فوج کے حملوں میں تباہ ہو گئی ہیں۔

ٹیگس