Mar ۰۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • او آئي سی ، جارح اسرائیل کے سلسلے میں صرف مذمت پر ہی اکتفا نہ کرے : ایران کے وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے اسلامی تعاون تنظیم غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے سلسلے میں صرف مذمت پر ہی اکتفا نہ کرے بلکہ صیہونی حکومت کو لگام دینے کے لئے عملی اقدامات کرے.

سحرنیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے جدہ میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کہا کہ امریکہ کے اعلی حکام عملی طور پر صیہونی حکومت کو رفح پر حملے کے لئے گرین سگنل دے رہے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ بلا شبہ صیہونی حکومت کے ساتھ ہر طرح کا معاشی تعاون یا اس کی مالی، فوجی یا سیاسی مدد، صیہونیوں کے جرائم میں شرکت اور فلسطینیوں کی نسل کشی سمیت مذموم اقدامات میں اس کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ناجائز صیہونی حکومت کے خلاف ہماری کارروائي ٹھوس اور موثر ہونی چاہیے اور عالم اسلام کو متحد ہو کر، وائٹ ہاؤس اور صیہونی حکومت کو جنگ و نسل کشی روکنے، سرحدیں کھولنے اور غزہ کے فلسطینیوں کے لئے امداد کی ترسیل کے لئے تیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بلا شبہ تمام مصائب کے باوجود اس دور سے بھی فلسطینی نکل ہی جائيں گے لیکن اس پوری صورت حال میں اسلامی ملکوں کا کردار تاریخ میں ہمیشہ کے لئے ثبت رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے سلسلے میں صرف مذمت پر ہی اکتفا نہ کرے بلکہ ایسے عملی اقدامات کرے جن سے فلسطین میں اس کے جرائم اور قتل عام کو روکا جا سکے۔

ٹیگس