ترکیہ: اسرائیل کے لئے جاسوسی کے الزام میں 7 مشتبہ افراد گرفتار
ترکیہ کی خفیہ ایجنسی نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی (موساد) کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/ عالم اسلام: آناتولی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے خفیہ ادارے نے گزشتہ ماہ بھی اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں سات افراد کو گرفتار کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق سنہ 2021ء اور 2022ء میں ترک سیکورٹی فورسز نے موساد سے رابطہ رکھنے والے 97 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ ان گرفتار والے 97 افراد میں سے 58 غیر ملکی اور 39 ترک شہری تھے۔
قابل ذکر ہے کہ حالیہ برسوں میں ترکیہ اور غاصب اسرائیل کے درمیان اچھے رابطے کے باوجود، ترکیہ نے ملک میں غاصب اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے جاسوسی نیٹ ورکس پر کئی بار چھاپا مارا اور ان سے وابستہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
گزشتہ موسم گرما میں بھی ترک میڈیا ذرائع نے استنبول میں موساد سے تعلق رکھنے والے ایک بڑے فعال اور بین الاقوامی جاسوسی نیٹ ورک کا پردہ فاش کئے جانے اور اس کے متعدد کارندوں کی گرفتاری کی خبردی تھی۔