بیت المقدس، شہادت پسندانہ کارروائی، 2 صیہونی فوجی زخمی+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i431449-بیت_المقدس_شہادت_پسندانہ_کارروائی_2_صیہونی_فوجی_زخمی_ویڈیو
بیت المقدس میں ایک شہادت پسندانہ کارروائی میں 2 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۲:۱۵ Asia/Tehran

بیت المقدس میں ایک شہادت پسندانہ کارروائی میں 2 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عبرانی میڈیا نے بیت المقدس کے مغرب میں واقع النفق قصبے میں صیہونی مخالف کارروائی کی اطلاع دی ہے اور 2 اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

فارس نیوز کے مطابق اسرائیلی اخبار معاریو نے لکھا ہے کہ النفق چوکی پر چاقو سے حملہ کرنے کی کارروائی کی گئی اور اسرائیلی فوج نے حملہ کرنے والے فلسطینی نوجوانوں کو گولی مار دی۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے اس کارروائی کی تصدیق کے بعد میڈیا نے بھی اس حملے میں 2 آباد کاروں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔