Mar ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۲:۵۲ Asia/Tehran
  • اسرائیل، بن گورین ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ

عراق کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے اندر واقع "بن گورین" ہوائی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنایا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی اسلامی مزاحمت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے 20 مارچ علی الصباح کئی ڈرونز سے غاصب حکومت کے بن گوریون ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔

اس بیان میں دشمن کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لیے ان حملوں کے جاری رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آج کا یہ آپریشن، غاصبانہ قبضے کے خلاف مزاحمت اور غزہ کے عوام کی حمایت کے لیے انجام دیئے جانے والے آپریشن کے دوسرے مرحلے کی تکمیل اور نہتے فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونیوں کے جرائم اور قتل عام کے جواب میں انجام دیا گیا ہے۔

ٹیگس