صیہونی انتہا پسند بھی فلسطینیوں پر حملے کر رہے ہيں
صیہونی انتہا پسندوں نے غرب اردن اور غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا ہے.
سحر نیوز/ عالم اسلام:پندرہ سو سے زیادہ انتہاپسند صیہونیوں نے غاصب اسرائیلی فوج کی مدد اور پشپتپناہی میں غرب اردن کے الغیمر دیہات پر حملہ کیا اور چالیس سے زیادہ گھروں اورگاڑیوں کو تباہ کردیاان حملوں میں ایک فلسطینی شہید اور اٹھارہ زخمی ہوگئے۔
دریں اثنا صیہونیوں نے جمعے کی شب شمال مشرقی رام اللہ میں ابوفلاح دیہات پر یلغار کی اور گھروں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایااس حملے میں کم سے کم پانچ فلسطینی زخمی ہوگئےالقدس بریگيڈ اور جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو نے بھی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دکھایا ہے کہ اس کے جوانوں نے شہرطوبان میں داخل ہونے کے راستے پر کمین لگا کر غاصب صیونی فوجیوں کا ایک بلڈوزر تباہ کردیا ۔
مجاہدین نے صیہونی فوجیوں پر اس حملے میں گولیوں اور گولہ بارود کا استعمال کیا ۔