May ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۷ Asia/Tehran
  • رفح پر اسرائیل کا وسیع حملہ شروع، رہائشیوں کا انخلا

اسرائیلی فوج نے مشرقی رفح کے رہائشیوں کو نکالنا شروع کر دیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ایسے میں جب عالمی برادری کی جانب سے صیہونی حکومت پر رفح پر زمینی حملے کے منصوبے کو روکنے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے، صیہونی فوج غزہ پٹی میں رفح کے مشرق سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ٹائمز آف اسرائیل نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے رفح پر اپنے منصوبہ بند حملے کے موقع پر فلسطینیوں سے کہا کہ وہ رفح کے مشرق کو خالی کر دیں۔

صیہونی فوج فلسطینیوں کو المواصی اور خان یونس کے علاقوں میں منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور سخت بین الاقوامی تنقید کے برخلاف حماس کو تباہ کرنے کے بہانے رفح پر زمینی حملے کی کوشش کر رہی ہے۔

حماس نے صیہونی حکومت کے نام ایک انتباہی پیغام میں اعلان کیا ہے کہ رفح پر حملہ پکنک نہیں ہو گا اور غاصب کسی بھی مہم جوئی کی بھاری قیمت ادا کریں گے اور ناکام ہوں گے۔

ٹیگس