فلسطینی مجاہدوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i433283-فلسطینی_مجاہدوں_اور_صیہونی_فوجیوں_کے_درمیان_گھمسان_کی_جنگ
غزہ کے شمال میں فلسطینی مجاہدوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۲:۱۴ Asia/Tehran
  •  فلسطینی مجاہدوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ

غزہ کے شمال میں فلسطینی مجاہدوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کی عسکری شاخ سرایا القدس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے رفح شہر کے مشرق میں صہیونی دشمن کے ٹھکانے کو ایک سو سات راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔

اسی دوران تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگيڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جبالیہ کیمپ کے مشرقی محور میں ہمارے مجاہدین اور جارحیت پسندوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔

دریں اثناء صہیونی فوج نے سات اکتوبر سے اب تک چھ سو بیس صہیونی افسروں اور فوجیوں کی ہلاکت کا سرکاری طور پر اعتراف کیا ہے کہ جن میں سے دو سو اڑسٹھ افسران اور فوجی غزہ کی پٹی پر زمینی حملے کے دوران مارے گئے ہیں۔