غزہ میں حضرت فاطمۃ الزہرا (س) مسجد پر اسرائیل کا ڈرون حملہ
غزہ پر صیہونی حکومت نے اب تک درجنوں مساجد پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: مرکزی شہر غزہ کے الدرج محلے میں واقع مسجد حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کو غاصب صیہونی فوجیوں نے ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
اس مسجد میں ایسے سیکڑوں پناہ گزیں پناہ لئے ہوئے ہيں جن کے گھر تباہ ہوگئے ہيں اور ان کے پاس رہنے کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ غزہ پر صیہونی حکومت نے اب تک درجنوں مساجد پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔
جعلی و غاصب صیہونی حکومت سات اکتوبر 2023 سے مغربی ممالک کی ہمہ گیر حمایت سے غزہ پٹی اور غرب اردن میں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام شروع کر رکھا ہے اور غاصب اسرائیلی حکومت کے جرائم پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی ناجائز صیہونی حکومت کی جنگی مشینری کے ذریعے فلسطینی خواتین اور بچوں کا قتل عام جاری رہنے کا باعث بنی ہے۔
نسل کش صیہونی حکومت کی فوج ، سات اکتوبر سے اب تک پینتیس ہزار سات سو نو فلسطینیوں کو شہید اور اناسی ہزار نو سو نوے افراد کو زخمی کرچکی ہے ۔