Nov ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۳ Asia/Tehran
  • مقتدی صدر کی 4 عرب ملکوں سے اپیل

عراق میں صدر دھڑے کے رہنما نے چار عرب ملکوں منجملہ لبنان، اردن، مصر اور شام سے اپیل کی ہے کہ وہ صدر دھڑے کے طرفداروں کو پرامن دھرنا دینے کے لئے فلسطین کی سرحدوں میں داخل ہونے دیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراق میں صدر دھڑے کے رہنما مقتدی صدر نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں چار عرب ملکوں منجملہ لبنان، اردن، مصر اور شام سے اپیل کی ہے کہ وہ صدر دھڑے کے طرفداروں کو غذائی اشیا اور دواؤں نیز ایندھن کے ساتھ فلسطین کی سرحدوں میں داخل ہونے دیں۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ یہ پرامن دھرنا فلسطین سے ملنے والی مشترکہ سرحدوں میں آئندہ چند روز میں دیا جائے گا اور صدر دھڑے کے طرفدار ہم آہنگی کے ساتھ امدادی سامان لے کر فلسطین کی سرحدوں میں داخل ہوں گے اور پرامن دھرنا دیں گے اور اس بارے میں ان چاروں عرب ملکوں کو چاہئے کہ اس سلسلے میں اہتمام کریں۔

عراق کے صدر دھڑے کے رہنما مقتدی صدر نے وعدہ کیا کہ ان کے دھڑے کے طرفدان نظم و قانون اور امن کا پورا خیال رکھیں گے اور کوئی بےنظمی نہیں ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ ہم سب غزہ کی صورت حال سے مکمل آگاہ ہیں اور اس سلسلے میں ذمہ داری کا مظاہرہ بھی کیا جانا چاہئے۔

ٹیگس