مصر نے اسرائیل کو کھلی دھمکی دے دی
اسرائیل سے خطاب میں مصر کا کہنا ہے کہ اگر ہماری سلامتی کو خطرہ ہوا تو ہم فوجی جواب دینے سے نہیں ہچکچائیں گے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے مصر کے دو سفارت کاروں کے حوالے سے خبر دی ہے کہ قاہرہ نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر صیہونی حکومت کی وجہ سے مصر کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو وہ یقینی طور پر فوجی جواب دے گا۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق مصری حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں جب سے صیہونی حکومت نے غزہ کی جنوبی سرحد پر اپنے فوجیوں کو تعینات کرنا شروع کیا ہے، مصری فوج نے سرحد پر موجود اپنے فوجیوں کو صیہونی فوجیوں کی جانب سے ہونے والی فائرنگ کا جواب دینے کا حکم دے دیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق قاہرہ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر ہماری سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو ہم فوجی جواب دینے سے نہیں ہچکچائیں گے۔
مصری حکام کی دھمکی ایسی حالت میں سامنے آئی ہے کہ 27 مئی کو کچھ عبرانی میڈیا نے رفح بارڈر کراسنگ پر ایک غیر معمولی واقعے اور مصری فوج اور اسرائیلیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی اطلاع دی تھی۔
میڈیا نے دعویٰ کیا کہ مصری فوج کے سپاہیوں نے رفح کراسنگ پر اسرائیلی فوج پر تابڑتوڑ فائرنگ کر دی۔