Jun ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۹:۲۳ Asia/Tehran
  • شام میں داعش کا سرغنہ ہلاک

عراقی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ شام کے شہر رقہ میں عراقی فورسز کی سرحد پار کارروائی کے دوران داعش کا ایک سرغنہ ہلاک ہو گیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق عراقی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فورسز نے شام میں سرحد پار آپریشن کے دوران داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کردیا۔

عراقی ذرائع نے اعلان کیا کہ یہ آپریشن انٹیلی جنس ڈیٹا کی بنیاد پر اور اس دہشت گرد کو مارنے کے لیے عالمی اتحاد کے نوٹس میں لانے کے بعد انجام دیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز نے داعش کے اس رہنما کو گھیرے میں لے لیا اور اس کے ساتھ جھڑپ ہوئی اور اس جھڑپ کے دوران داعش کا یہ سرغنہ جس کا فرضی نام خ. ش.ش تھا مارا گیا۔

داعش کا یہ دہشت گرد عراق اور شام کی سرحد پر داعش کا ایک فعال عنصر تھا اور صلاح الدین کے الصینیه اور جزیره البعاج میں سیکورٹی فورسز کے خلاف کئی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

 

ٹیگس