Jun ۲۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے فوجی اہداف پر حزب اللہ لبنان کےحملے

حزب اللہ لبنان نے غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اہداف پر ایک بار پھر تباہ کن حملے کئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے کل بدھ کو اعلان کیا کہ اس کے مجاہدین نے مقبوضہ فلسطین کی غیر قانونی صیہونی کالونی المطلہ پر براہ راست حملہ کیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے مجاہدین نے غزہ کے مظلوم عوام کے دفاع اور استقامتی فلسطینی محاذ کی حمایت میں کفرشوبا اور الخیام میں صیہونی کالونیوں میں اسرائیلی فوجیوں کے مراکز پر بھی مناسب ہتھیاروں سے حملے کئے۔
حزب اللہ کے ان حملوں کے بعد دونوں صیہونی کالونیوں میں صیہونی فوجی مراکز میں آگ لگ گئی ۔حزب اللہ کے سپاہیوں نے اسی طرح کل شام کو برک ریشا اور اس کے اطراف میں صیہونی فوج کے جاسوسی تنصیبات پر مناسب ہتھیاروں سے حملہ کرکے انہیں تباہ کردیا۔
قابل ذکر ہے کہ سات اکتوبر 2023 کے طوفان الاقصی آپریشن کے بعد جب غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے مظلوم عوام پر وسیع حملے شروع کئے تو حزب اللہ لبنان نے غزہ پر حملوں کا زور توڑنے کی غرض سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی مراکز پر حملے شروع کردیئے۔
حزب اللہ لبنان کے وسیع میزائلی اور راکٹی حملوں نیز گولہ باری کے نتیجے میں شمالی مقبوضہ فلسطین کے وسیع علاقے میں صیہونی کالونیاں خالی ہوگئيں اور بہت سے غیر قانونی صیہونی کالونیوں کے آبادکاروں نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنگ ختم ہونے کے بعد بھی ان کالونیوں میں واپس نہیں جائيں گے۔

ٹیگس