صیہونی جارحیت کا ہر حال میں جواب دیا جائے گا، یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ
Jul ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۲:۳۱ Asia/Tehran
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ الحدیدہ بندرگاہ پر صیہونی حکومت کے حملے کا انتہائی سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے اعلی رہنما علی القحوم نے کہا کہ الحدیدہ بندرگاہ پر صیہونی فوج کے حملے کے جواب میں صیہونیوں کو دردناک اور منہ توڑ جواب کا انتظارکرنا چاہیے اور یہ جواب بہت جلد دیا جائےگا۔
یمنی حکومت کے عہدیدار نے صیہونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس جارحیت کا جواب راستے میں ہے جو بہت تمہارے لئے بہت ہی دردناک پشیمان کرنے والا ہوگا ہمارا جواب ایسا ہوگا کہ تم یا بھاگنے پر مجبور ہوگے یا پھر پناہ گاہوں میں ٹھکانہ لوگے۔
یمنی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اے صیہونیو تم اپنے اس حملے سے زیادہ خوش مت ہو اور تم اپنے کئے کی سزا سے نہيں بچ سکو گے۔