فلسطینی بچوں کی خوفناک صورتحال پر مغربی ممالک کی خاموشی پر تنقید: یونیسیف
اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ادارے یونیسیف نے غزہ میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں کی شہادتوں پر مغربی ممالک کی خاموشی کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: صیہونی حکومت کی بربریت کو دس ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی غزہ پٹی میں انسانی صورتحال کو مغربی ممالک نے نظر انداز کیا ہے۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے غزہ کی انسانی صورتحال بالخصوص فلسطینی بچوں کی خوف ناک صورتحال پر مغربی ممالک کی خاموشی پر کڑی تنقید کی۔
یونیسیف کی ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے اپنے ایکس اکاونٹ پر اس بارے میں لکھا کہ اب غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کا وقت گزر چکا ہے، کیونکہ مقامی حکام کے مطابق، 40000 سے زیادہ عام شہری اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ غزہ کے ہسپتال کے حکام کے مطابق جنگ غزہ کے 40 ہزار شہداء میں سے 16 ہزار 500 بچے اور 11 ہزار خواتین ہیں۔