غزہ کے خلاف 316 دنوں سے جارحیت، 40 ہزار سے زائد شہید
غزہ پٹی کی وزارت صحت نے اس علاقے میں صیہونی حکومت کے جرائم کے 316 دنوں میں 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہریوں کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام:غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت کے بیان میں جو جنگ کے 316ویں دن شائع ہوا ہے، کہا گیا ہے: صیہونی فوج نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں غزہ پٹی میں پانچ جرائم کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں 69 فلسطینی شہید اور 136 زخمی ہوئے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے: ان شہداء اور زخمیوں سمیت، 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک 40,740 فلسطینی شہید اور 92,537 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ مسلسل حملوں کے باعث متعدد شہداء کی لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں اور امدادی تنظیمیں انہیں تلاش کرنے میں ناکام ہیں۔
واضح رہے فلسطینی مجاہدوں نے 7 اکتوبر سن 2023 میں الاقصی طوفان نام سے غزہ سے ایک آپریشن شروع کیا تھا۔
45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔
7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئ اور پہلی دسمبر2023 سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں۔