Aug ۲۰, ۲۰۲۴ ۲۱:۱۳ Asia/Tehran
  • فلسطینی مزاحمت کا حزب اللہ کو پیغام: فتح قریب اور خیبر کو دوبارہ فتح کرنے کا وقت آ گیا

صیہونیوں سے مقابلے میں اپنے ساتھ کھڑے ہونے پر حزب اللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ فتح قریب ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:فلسطینی مزاحمتی محاذ  نے لبنان کی اسلامی مزاحمت کے نام ایک پیغام میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید "حسن نصر اللہ"، اس تحریک کے  شہداء، زخمیوں اور ثابت قدم مجاہدوں کو سلام بھیجا ہے۔

حزب اللہ کے مجاہدوں کے نام فلسطینی مزاحمتی محاذ  کے پیغام میں کہا گیا ہے: پیارے بھائيو! آپ لوگ ہمارے بہترین بھائی، مددگار اور مزاحمت کے سچے اور وفادار ساتھی ہیں ، دس مہینوں سے زیادہ کا وقت ہے کہ ہم آپ کی جد و جہد و جاں فشانی کا مشاہدہ کر رہے ہیں ، آپ کے پاس جو کچھ ہے اس سے دشمن کا مقابلہ کر رہے ہيں اور وہ آپ سے خوف زدہ ہے ۔

فلسطینی مزاحمت نے اسی طرح اپنے پیغام میں لکھا ہے: امت کے لئے اس فیصلہ کن تاریخی دور اور قریبی و دور کے لوگوں کی طرف سے مایوسی کے دوران ہم غزہ کے مرکز سے آپ کے لئے یہ پیغام بھیج رہے ہيں ، دشمن غزہ پٹی میں خوف و وحشت سے ادھر ادھر بھاگ رہا ہے اور وہ بھیانک ایام کے خوف سے بے چین ہے۔

پیغام میں کہا گيا ہےکہ دشمن سے حساب کتاب کی بہت بڑی غلطی ہو گئی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ آپ اپنی ذمہ داری کو بخوبی پورا کریں گے۔ آپ کی طاقت اور موثر جہاد اور ایران سے لے کر شام و عراق و یمن تک مزاحمتی محاذ کے ہمارے بھائیوں کی طاقت کا ہم مشاہدہ کریں گے۔ اے بہادر مجاہدو! اب خیبر کو دوبارہ فتح کرنے اور اسرائيل کو تباہ کرنے کا وقت آ گيا ہے ، الاقصی طوفان میں ہمارے ساتھ صبر و شجاعت کے ساتھ شرکت کرنے والے بھائيو! ہم آپ سے کہہ رہے ہیں کہ فتح قریب ہے، اس لئے فتح اور فلسطین کی سرزمین اور اس کے مقدس مقامات کی آزادی تک صبر سے کام لیں۔

 

ٹیگس