Sep ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۹:۰۲ Asia/Tehran
  • کابل میں زوردار دھماکہ

افغان دارالحکومت کابل میں زوردار دھماکا ہوا ہے، جس سے ہونے والے نقصانات کا تعین کیا جارہا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:عرب میڈیا کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین نے کابل میں دھماکے کی تصدیق کردی۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دھماکا دارالحکومت کابل کی دارالامان مرکزی شاہراہ پر ہوا، دھماکے کی نوعیت اور نقصانات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

 

ٹیگس