Sep ۰۴, ۲۰۲۴ ۲۱:۱۱ Asia/Tehran
  • صیہونی جارحیت جاری،  مغربی کنارے میں 180 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا

صیہونی حکومت نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مغربی کنارے میں کم از کم 180 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:فلسطینی قیدیوں کے امور کی نگرانی کرنے والی  تنظیم نے ایک بیان میں  بتایا ہے کہ صیہونی حکومت نے  گزشتہ روز  سے اب تک مغربی کنارے میں کم از کم 30 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ان فلسطینی شہریوں میں سے کچھ بچے یا رہا کیے گئے قیدی ہیں۔

فلسطینی قیدیوں کے امور کی تنظیم نے کہا ہے کہ گذشتہ بدھ کو مغربی کنارے کے خلاف صیہونی حکومت کی  فوجی  کارروائی  کے آغاز سے لے کر اب تک صیہونی حکومت نے اس علاقے میں 180 سے زائد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔

اس تنظیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے پاس مغربی کنارے میں واقع جنین شہر میں ہونے والی گرفتاریوں کے حتمی اعداد و شمار نہیں ہیں اور خدشہ ہے کہ گزشتہ ہفتے اس شہر میں درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے  ۔

 

ٹیگس