Oct ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۵ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کو لبنان کے وزیر دفاع کا انتباہ

لبنان کے وزیر دفاع نے تاکید کی ہے کہ ان کا ملک غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے برداشت نہیں کرے گا اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کو سلامتی کونسل کی قرارداد سترہ سو ایک کا مکمل پابند بنائے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: لبنان کے وزیر دفاع موریس سلیم نے کہا کہ وہ ایک بار پھر تاکید کرتے ہیں کہ ان کا ملک جنگ کے درپے نہیں ہے تاہم لبنانی عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ لبنان، سلامتی کونسل کی قرارداد سترہ سو ایک کی تمام شقوں کا پابند اور جنگ بندی کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری صیہونی حکومت کو اس قرارداد کی تمام شقوں کا پابند بنائے اور اسے جنگ بندی پر مجبور کرے خاص طور سے ایسی صورت میں کہ غاصب صیہونی حکومت کی خلاف ورزیاں مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔
موریس سلیم نے جنوبی لبنان میں یو این آئی، ایف آئی ایل کے اہلکاروں پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کی اور کہا کہ اس قسم کے حملوں سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی دشمن بین الاقوامی قراردادوں کو پیروں تلے روند رہا ہے اور یونیفل کے امن مشن کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

ٹیگس