لبنان: صیہونی فوجیوں کے حملے میں تین صحافی شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i438212-لبنان_صیہونی_فوجیوں_کے_حملے_میں_تین_صحافی_شہید
صہیونی فوج نے جنوبی لبنان میں صحافیوں کی رہائشگاہ پر حملہ کر کے تین صحافی کو شہید کردیا ہے۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Oct ۲۵, ۲۰۲۴ ۰۵:۳۷ Asia/Tehran
  • لبنان: صیہونی فوجیوں کے حملے میں تین صحافی شہید

صہیونی فوج نے جنوبی لبنان میں صحافیوں کی رہائشگاہ پر حملہ کر کے تین صحافی کو شہید کردیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان میں صحافیوں کی رہائشگاہ کو نشانہ بنایا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے حاصبیا میں صہیونی فضائیہ نے اس ہوٹل پر حملہ کیا جہاں صحافی مقیم تھے جس کے نتیجے میں کئی صحافی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
ہسپتال ذرائع نے اب تک تین صحافیوں کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں رپورٹرز، کیمرہ مین اور ان کے معاونین شامل ہیں۔