Nov ۱۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • غزہ میں صیہونیوں کی درندگی جاری، متعدد فلسطینی شہید

صیہونی حکومت نے غزہ پٹی پر اپنے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے متعدد افراد کو شہید کر دیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ غاصب صیہونیوں نے غزہ شہر کے شمال مغربی علاقے میں ان فلسطینیوں کے اجتماع کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے جو انسان دوستانہ امداد کے منتظر تھے۔ اس حملے میں دسیوں افراد شہید ہوگئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونیوں نے البریج پناہ گزیں کیمپ میں واقع ایک رہائشی عمارت پر متعدد میزائل داغے ہیں۔ صیہونیوں نے رفح شہر کے شمالی علاقے پر بھی بمباری کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے دیر البلح شہر کو بھی اپنے فضائی حملے کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں اب تک تین افراد شہید ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب مقامی ذرائع نے الجزیرہ چینل کو بتایا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوجیوں نے مغربی جنین میں واقع الیامون سٹی ، مشرقی نابلس میں واقع بلاطہ کے علاقے ، شمالی قدس میں واقع بیر نبالا اور مغربی کنارے کے شمال میں واقع قلیلیہ شہر پر بھی حملے کئے ہیں۔

ٹیگس