صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ کے تابڑ توڑ حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i438826-صیہونی_فوجی_ٹھکانوں_پر_حزب_اللہ_کے_تابڑ_توڑ_حملے
حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی قصبوں دیشون اور سعسع میں صیہونی فوج کے مراکز پر میزائلی حملے کئے ہیں۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Nov ۱۶, ۲۰۲۴ ۰۸:۱۰ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ کے تابڑ توڑ حملے

حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی قصبوں دیشون اور سعسع میں صیہونی فوج کے مراکز پر میزائلی حملے کئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے  صیہونی بستیوں میں قابض افواج کے اہم ٹھکانوں پر مختلف ہتھیاروں سے حملوں کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ثابت قدم فلسطینی قوم اور غزہ کی مزاحمت کی حمایت اور لبنان کے عوام کے دفاع میں مجاہدین نے آج صیہونی بستیوں  مرکبا، دیشون، "مارون الراس" کے مشرقی علاقے کحیل اور سعسع کو جدید گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔