لبنان کے نوجوان فٹبالرغاصب صیہونی فوجیوں کے حملے میں شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i439096-لبنان_کے_نوجوان_فٹبالرغاصب_صیہونی_فوجیوں_کے_حملے_میں_شہید
غاصب صیہونی فوجیوں نے لبنان کے فٹبالر حسین ہارون کو شہید کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۲:۱۲ Asia/Tehran
  • لبنان کے نوجوان فٹبالرغاصب صیہونی فوجیوں کے حملے میں شہید

غاصب صیہونی فوجیوں نے لبنان کے فٹبالر حسین ہارون کو شہید کر دیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنانی فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ التضامن کلب کے نوجوان فٹبالر اور فٹبال کے بہترین کھلاڑی حسین ہارون اس ملک پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں میں شہید ہوگئے ہیں ۔

نوجوان فٹبالراس ملک پر صیہونی جارحیت سے تباہ حال لوگوں کی مدد و امداد کرتے تھے اور قابض صیہونی حکومت کے حملے میں اس وقت شہید ہو گئے جب وہ امدادی کاموں میں مشغول تھے۔

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی جارحیت میں فلسطین اور لبنان کے بچوں اور خواتین سمیت صحافی، امدادی کارکن اور طبی عملے کے ہزاروں افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں۔