صنعا یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا نے غزہ اور لبنان کی حمایت میں وسیع مظاہرہ
Nov ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۶ Asia/Tehran
صنعا یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا نے غزہ اور لبنان کی حمایت میں وسیع مظاہرہ کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام:یونیورسٹی آف صنعا میں بدھ کو غزہ اور لبنان کی حمایت میں مظاہرے ہوئے ۔
ان مظاہروں میں یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبا اور عملے کے افراد نے شرکت کی اورمکمل کامیابی تک غزہ اور لبنان کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
مظاہرین نے غزہ اور لبنان کے عوام کی حمایت میں نعرے لگائے اور غاصب صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں اور اتحادیوں کی مذمت کی۔دوسری طرف صنعا کی قومی وفاق کی حکومت نے صیہونی حکومت اور امریکا کی جارحیتوں کے مقابلے میں لبنانی عوام اور حزب اللہ کے پائیداری کی قدردانی کی اور کہا کہ لبنانی عوام اور حزب اللہ نے ایک بار پھر اپنے عزم محکم سے دشمن کے گھناؤنے منصوبوں کو ناکام بنادیا۔