غزہ پر صیہونی فوجیوں کے حملوں میں 14 افراد شہید
Dec ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۲:۲۳ Asia/Tehran
صیہونی فوج نے غزہ پر اپنے حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: غاصب صیہونی فوجیوں نے جنوبی بیت لحم میں واقع بیت فجار سٹی اور رام اللہ کے مغربی علاقے میں واقع بدرس سٹی پر حملے کئے ہیں۔ صیہونی فوجیوں نے شمالی غزہ پٹی میں واقع بیت لاہیا میں کمال عدوان ہسپتال کے قرب و جوار میں واقع رہائشی مکانات پر ڈرونز سے بم پھینکے ہیں۔ ان حملوں میں چودہ افراد شہید اور تیس زخمی ہوگئے ہیں۔ غزہ کے شہری دفاع کا کہنا ہےکہ چار شہدا کی لاشیں ملبے کےنیچے سے نکال لی گئی ہیں۔ شمالی غزہ میں واقع شیخ رضوان علاقے میں ایک رہائشی عمارت پر صیہونی فوج کےحملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔