یمن کی مسلح افواج کے تل ابیب پر ڈرون حملے + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i440014-یمن_کی_مسلح_افواج_کے_تل_ابیب_پر_ڈرون_حملے_ویڈیو
یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ دو الگ الگ کارروائیوں کے تحت مقبوضہ سرزمینوں میں واقع صیہونیوں کے انتہائی اہم مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۶, ۲۰۲۴ ۰۵:۴۷ Asia/Tehran

یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ دو الگ الگ کارروائیوں کے تحت مقبوضہ سرزمینوں میں واقع صیہونیوں کے انتہائی اہم مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ ان دو کارروائیوں کے تحت تل ابیب اور عسقلان کے صنعتی مرکز پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا۔ یمن کی فوج نے ان دو حملوں کو مکمل طور پر کامیاب قرار دیا جو فلسطین کے مظلوم عوام اور مجاہدوں کی حمایت اور غزہ میں قتل عام کے جواب میں کیا گیا ہے۔ یمن کی مسلح افواج نے زور دیکر کہا ہے کہ اللہ تعالی کی مدد سے جنگ بندی کے نفاذ اور غزہ کے محاصرے کے خاتمے تک فلسطینی عوام کی حمایت جاری رہے گی۔