Jan ۰۲, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
  • فلسطین: حرم ابراہیمی کے صحن میں کھدائی کی بابت انبتاہ، غرب اردن کی الخلیل بلدیہ کا بیان

غرب اردن کی الخلیل بلدیہ نے حرم ابراہیمی کے صحن میں کھدائی کی بابت انبتاہ دیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: جنوبی غرب اردن کی الخلیل بلدیہ نے ایک بیان جاری کر کے اس وقت حرم ابراہيمی کے صحن میں اسرائیل کی جانب سے گڈھے کھودے جانے پر انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات، غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے اس علاقے کی بلدیہ کے اختیارات سلب کرنے، اس مقدس مقام کو اپنے کنٹرول میں لینے اور اسے یہودی رنگ دینے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے یہ اقدامات حرم ابراہیمی کے تاریخی و مذہبی ڈھانچے اور اس کے اطراف کے علاقے کے لئے کہ جو فلسطین کے ثقافتی ورثے کا ناقابل جدائی حصہ ہے، ایک سنگین خطرہ شمار ہوتا ہے۔

ٹیگس