شام: کار بم دھماکے میں 21 شہری ہلاک
Feb ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
شام کے صوبہ حلب میں ایک کار بم دھماکے میں کم سےکم 21 شامی شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کے شہری دفاع کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ حلب کے شہر منبج میں ایک کار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد شامی شہری ہلاک و زخمی ہوگئےہیں۔ زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ المیادین ٹی وی نے شام کے مقامی میڈيکل ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اس دھماکے میں بیس خواتین سمیت اکیس افراد ہلاک ہوئے ہيں۔ شام کے میڈيا ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں دس شامی شہری زخمی بھی ہوئے ہيں۔ اب تک اس دھماکے کے سلسلے میں مزید تفصیلات سامنے نہيں آئی ہیں۔ دو روز قبل بھی شہر منبج میں ایک کار بم دھماکا ہوا تھا جس میں تین شامی شہری ہلاک ہوئے تھے۔