Feb ۱۲, ۲۰۲۵ ۲۰:۱۷ Asia/Tehran
  • اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں کی صورت میں ہم اسرائیل کو اپنے حملوں کا نشانہ بنائیں گے: عبدالمالک الحوثی

یمن میں تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ پر حملے دوبارہ شروع کیے اور جنگ بندی کے معاہدے پر عمل نہ کیا تو وہ بھی اسرائیل پر حملے کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  ارنا کے مطابق یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے صنعا سے امریکی افواج کے انخلا کی سالگرہ پر کہا کہ امریکہ دوسرے ممالک کی دولت کی جانب حرص اور لالچ کی نظر سے دیکھتا اور ان کے قدرتی ذخائر اور دولت پر قبضہ کرنے میں کوشاں رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب اور اسلامی دنیا نے طوفان الاقصی کے موقع پر یا تو اس کے خلاف سازش کی یا کم سے کم استقامتی محاذ کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔انصاراللہ یمن کے سربراہ نے کہا کہ عرب حکومتیں صرف بیان جاری کرتی ہیں اور ان میں عملی اقدام کا کوئی عزم نہیں ہے۔ انہوں نے ان حکومتوں کو غدار قرار دیا جو صیہونی حکومت کے ساتھ حالات معمول پر لائیں اور اپنے اس فیصلے سے پلٹی بھی نہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ سازشی ٹولے میں شامل ہیں۔انہوں نے زور دیکر کہا کہ جانور بھی دشمن اور دوست کی پہچان رکھتے ہیں لیکن بعض عرب ملک ایران کو دشمن اور اسرائیل کو دوست سمجھ بیٹھے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ انصاراللہ کا ہتھیار تیار اور انگلی لبلبی پر ہے اور اگر صیہونیوں نے غزہ کے خلاف کوئی حرکت کی، تو فوری طور پر حملے کے لئے تیار ہیں-

ٹیگس