Feb ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
  • موسی ابو مرزوق سے منسوب بیان غلط طریقے سے پیش کیا گيا ہے: حازم قاسم

حماس نے تنظیم کے رکن موسی ابو مرزوق سے منسوب بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گيا ہے اور حماس اسلحہ رکھنا استقامتی محاذ کا قانونی حق سمجھتی ہے اور اس سے ہرگز دستبردار نہیں ہوسکتی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ تنظیم کے رکن اور رہنما موسی ابومرزوق سے منسوب کرکے جو بیان میڈیا میں نشرکیا جا رہا ہے اس کی کوئي حقیقت نہيں ہے اور اس کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔  حماس کے ترجمان نے کہا کہ جب تک سرزمین فلسطین پر غاصبانہ قبضہ باقی رہتا ہے اس وقت تک اسلحہ رکھنے کے معاملے پر ہم کسی سے کوئی مذاکرات نہيں کرسکتے۔ واضح رہے کہ نیویارک ٹائمز نے موسی ابو مرزوق کے حوالے سے بے بنیاد دعوی کیا ہے کہ " حماس اپنے اسلحے کے بارے میں مذاکرات کے لئے تیار ہے۔"حازم قاسم نے کہا کہ سبھی مقبوضہ سرزمینوں کی مکمل آزادی تک استقامت اپنی تمام قانونی شکلوں میں جاری رہے گی ۔

ٹیگس